ہنزہ (سیما کرن، عبدالمجید) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کہا ہے کہ ہنزہ پیراگلائڈین ایسوسیشن کا قیام ایڈونچر سپورٹس کیلئے ایک مفید افزا قدم ہے۔ سیاحت و کھیلوں کے میدان میں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ضلعی حکومت اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں ہمہ وقت آپکی مدد کرے گی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس قسم کی جو صلاحیت دی ہے وہ قابل تحسین ہےآئندہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے آنے والے بجٹ میں پیراگلائزین کے شعبے کے لئے رقم مختص کی جائے گی۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے لئے حال ہی میں اڈھائی عرب کا پیکج وزیر اعظم نے دیا ہے اس میں بھی آپکو برابر کا حصہ دیا جائے گا” ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیراگلائیڈن کی تربیت پانے کے بعد اسناد کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ فن میں مزید نکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں
ضلع ہنزہ میں شمشال، عطاء آباد، گُلمِت کے علاوہ ہنزہ کے دیگر علاقوں میں بھی کھیل کود کے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لئے بہتر مواقع ہیں جس سے سیاحت اور ثقافت دونوں کو پروان چڑھانے کا موقع ملے گا” اس ۔موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت کاشف علی نے کہا کہ بہار کی آمد کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں کوڈ 19 کی تیسری لہر کے باوجود بھی سیاح ہنزہ کا رخ کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند قدم ہے۔ عوام الناس بخوبی واقف ہیں کہ ہنزہ میں شدید سردی ایام میں بھی موسم سرما سے مہلق التت قلعے کے نزدیک مختلف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ہم ہر سال اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ دینگ کے لیے عملی اقدامات کر یں گے سالِ رواں کے ماہ جون سے قبل گلگت سے خنجراب تک سائیکل ریس کا خصوصی ایونٹ ہوگا۔ اس موقع پر نور علی بیگ صدر بگ ونگ پیراگلائیڈن صدر گلگت بلتستان نور علی بیگ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیراگلائیڈن کو پروان چڑھانے میں بگ ونگ پیراگلائیڈن ایسوسیشن نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جیسا کہ گزشتہ سال عالمی سطح پر مزکورہ مقابلے کی افتتاحی تقریب ہنزہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں اسناد پانے والوں میں جواد علی، علی موسیٰ، صاحب خان، کریم الدین، انیشہ علی، ملیحہ علی، منیشہ علی، افسانہ عزیز، نائلہ علی، آسیہ بانو، شندانہ سلطان، حسینہ فقیر، شاہد حبیب، ساجد سرادار ہاشمی، کلیم اللہ بیگ اور نور نعر شیر زپو شامل تھے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ