ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہو اجس میں ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (پ ر) ہنزہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہو اجس میں ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، سینئر صحافی اجلال حسین ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کے پہلا صدر منتخب جبکہ اسداللہ غازی جنرل سیکرٹری اور ذوالفقار بیگ سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کے دیگر کابینہ میں نائب صدر عبدالمجید، کامران علی جوائینٹ سیکرٹری شاہ بہرام سیکرٹری خزانہ جبکہ پیار علی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کر دیا۔یاد رہے کہ نو منتخب یونین آف جرنلسٹ کے صدر اجلال حسین اس سے قبل ضلع ہنزہ نگر پریس کلب کے نائب صدرتین سال جبکہ ضلع ہنزہ الگ ہونے کے بعد بحیثیت صدر ہنزہ پریس کلب بھی تین سال صحافتی میدان میں اپنا کردارا سرانجام دیتے رہے ہیں۔ہنزہ پریس کلب کے سالانہ اجلاس میں صدر ہنزہ پریس کلب رحیم اللہ بیگ اور کابینہ نے امیدا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل اجلال حسین نے بغیر کسی چھت اورزمین ضلع ہنزہ نگر اور ضلع ہنزہ میں صحافیوں کو درہیش مسائل کو دُور کرنے اور پریس کلبوں کی بنیاد قائم کرنے میں ان کی بھر پور خدمات ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے اور ہم امید رکھتے ہے کہ سابقہ خدمات کی طرح ہنزہ یونین آف جرنلسٹ کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرئینگے جس کے لئے ہنزہ پریس کلب کی تعاون جاری رہے گی۔اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جلد از جلد حلف برداری کی رسم تقریب انعقاد کرنے کا بھی اظہار کر لیا گیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ