ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ پاکستان کا چہرہ ہے یہاں منظم اور تعلیم یافتہ لوگ رہتے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے ہنزہ پاکستان کا چہرہ ہے یہاں منظم اور تعلیم یافتہ لوگ رہتے ہیں کریم آباد کے مسائل سے واقف ہوں میں نے خصوصی دلچسپی لے کر کریم آباد میں سوریج اور پانی کا مسلۂ سڑکوں کا مسلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے زیرو پوائنٹ سے جاپان چوک تک متبادل سڑک کی تعمیر کے لئے آٹھ کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں جیسے ہی پی سی ون مکمل ہوگی روڑ کا کام شروع کردیا جائے گا زیرو پوائنٹ تا فورٹ چوک روڑ کی کشادگی کے لئے دسمبر تک زمینوں کے معاوضے ادا کرکے انشااللہ اپریل مئی سے کام شروع ہوگا کریم آباد سوریج پر بھی کام ہورہا ہے ہم نے کریم آباد ٹی ایم ایس کو دس لاگھ کا گرانٹ دیا ہے یکم نومبر کو فارسٹ ڈپارمنٹ کی تعاون سے کریم آباد کے روڈ کے دونوں اطراف پلانٹیشن کی جائے گی ان خیالات کا آظہار انہوں نے کریم آباد کمیونٹی بزنس ایسوسیشن کے نئے کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور کمیونٹی مل کر مسائل حل کرسکتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنا اور ان ہمارا کام ہے آپ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں رہے ہمارے دروازے ہمشہ آپ لوگوں کے لئے کھولے ہیں کریم آباد کے لوگ بہت زیادہ منظم لوگ ہیں کریم آباد کے خوبصورتی کو بہتر بنانےکے لئے آپ کی مدد اور تعاون سے کام کرتے رہینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما حور شاہ ، ٹی ایم ایس کے صدر ریاض اللہ بیگ ، ایل ایس او کریم آباد کے چیرمین نور خان نے ڈپٹی کمشنر فیاض آحمد کے علاقے کے لئے کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ کریم آباد بزنس ایسوسیشن کے نو منتخب نائب صدر اشتیاق کریم نے تمام شرکا کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ