ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ نگر واٹر مینجمنٹ آفس ویران ہنزہ نگر دونوں اضلاع کے درجنوں اسکیموں کے لئے بروقت فنڈ کی عدم دستیابی نے دونوں اضلاع کے اہم واٹر چینلز کی مرمت کا کام التوا کا شکار ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) ہنزہ نگر واٹر مینجمنٹ آفس ویران ہنزہ نگر دونوں اضلاع کے درجنوں اسکیموں کے لئے بروقت فنڈ کی عدم دستیابی نے دونوں اضلاع کے اہم واٹر چینلز کی مرمت کا کام التوا کا شکار ہیں اور نئے اسکیموں پر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام شروع نہیں ہوسکا اہم بات یہ ہے کہ دونوں اضلاع کو چلانے کے لئے اس آفس میں ٹوٹل تین ملازم ہیں جن میں آفیسر دو اور ایک گریڈ ون شامل ہیں ہنزہ دفتر کا وجود بھی کم لوگوں کے علم میں ہے دفتری اخراجات کو پورا کرنے کے کے لئے بھی فنڈ فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے واٹر منجیجمنٹ ہنزہ نگر کا آفس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ کا دعوا ہے کہ ہم ہنزہ نگر میں سینکڑوں اسکیموں کو آئندہ پانچ سالوں میں مکمل کرینگے ان سے سوال کیا کیا کہ سیکڑوں منصوبے دونوں آضلاع میں تین ملازمین سے کیسے مکمل ہوسکتے ہیں تو جواب میں بتایا کہ ہمیں پورے گلگت بلتستان میں ملازمین کی کمی کا سامنا ہے ہم نے اس بارے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں فنڈز کی بروقت ادائیگی اور دفاتر میں ملازمین پورے ہیں اس سلسلے میں ہنزہ نگر کے عوام نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سکریٹری سے اپیل کیا ہے کہ دونوں اضلاع بلخصوص ہنزہ میں پانی کا شدید بہران ہے اس مسلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا نوٹس لے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ