ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں کیڈیٹ کالج کے قیام کے سلسلے میں عمل درآمد ہوگیا ا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سوست (بیورو رپورٹ ) لیفٹنٹ جرنل عامر عباسی کواٹر ماسٹر جنرل نے کہا ہے کہ ہنزہ میں کیڈیٹ کالج کے قیام کے سلسلے میں عمل درآمد ہوگیا اس سلسلے میں زمین اور ایک جامعے پرپوزل بنا کر جلد ارسال کریں اور گورنمنٹ ہائی اسکول کے ادھورے بلڈنگ کے تعمیر کے لئے 30لاکھ روپے بھی دئے جاینگے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی جی این ایل سی میجر جرنل محمد عاصم اقبال کے ہمراہ سوست پورٹ کے دورے کے موقعے پر سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے وائس چیرمین عبدالروف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا لیفٹنٹ جرنل عامر عباسی اور ڈی جی این ایل سی میجر جرنل محمد عاصم اقبال کو ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے وائس چیرمین اور کابینہ نے سلک روٹ ڈرائی پورٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کو روائتی تحفہ چاغہ اور ٹوپی پیش کیا گیا اس موقعے پر سلک روٹ ڈرائی پورٹ کے وائس چئرمین عبدل رؤف نے ہنزہ میں کیڈیٹ کالج کے قیام پر زور دیا اور ان کا عوامی نوعیت کے مسائل خصوصا صحت اور تعلیم میں ان کی خصوصی توجہ پر ان کا شکریہ ادا کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر