ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں جاری دھرنے کو ختم کردیا گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ہنزہ نیوز ): اسیران رہائی کمیٹی اور نگراں صوبائی حکومت سمیت ایڈمنسٹریشن اور مذہبی اداورں کے سربراہان کے مابین مزکرات کے نتیجے میں ہنزہ میں جاری دھرنے کو ختم کردیا گیا ہے۔مزکرات میں ہنزہ اسیران رہائی کمیٹی نے گلگت بلتستان کی نگراں حکومت، صدر اسماعیلی ریجنل کونسل، شیخ موسی کریمی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے عہدہ داران شامل تھے کے بیچ کامیاب مزاکرات کے بعد چھے دن سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مزکرات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اسیران ہنزہ کو 30 نومبر تک مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔
جبکہ کچھ افراد کی جانب سے مزاکرات کو ڈھونگ قرار دے کر دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان افراد کے مطابق جن افراد نے گارنٹی دی ہے اُن کی اپنی معیاد آنے والے الیکشن میں ختم ہو رہی ہے ایسے میں ہم کیسے اِن کی باتوں پر اعتبار کریں۔سیاسی اور سماجی افراد کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ