ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں انٹر نیٹ کی سست پر طلباء آرگنازئنگ کمیٹی ہنزہ کا احتجاجی دھرنااور ریلی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین):ہنزہ میں انٹر نیٹ کی سست پر طلباء آرگنازئنگ کمیٹی ہنزہ کا احتجاجی دھرنااور ریلی نکالی گئی، گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے مختلف کالج، سکول اور یونیورسٹیز کے طلباء نے ہاتھوں پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے ہائیر ایجوکشن کمیشن کی ملک بھر میں ناقص پالیسی اور گلگت بلتستان میں ایس سی او کی جانب سے دی جانے والی انتہائی سست رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے خلاف نعری بازی اور دیگر بیانات سے ایس سی او حکام صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا۔ طلبا تنظم کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی ہنزہ پریس کلب سے نکلی جس کے بعد شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے مسجد علی سے واپس ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر مختلف طلباء تنظیمات کے عہداداران نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا انٹر نیٹ سروس کی عدم موجودگی کے باوجود ایچ ای سی جانب سے آن لائن کلاسز کی پالیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او کی ناقص سروس نامنظور نا مظور تھری جی اور فور جی سروس کا اجرا کریں جبکہ ایچ ای سی پالیسی نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگادیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورنیورسٹیوں اور کالجوں میں لینے والی فیسوں کو بھی بند کریں چونکہ عالمی وبائی بیماری کے وجہ سے سب کچھ بند ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر