ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ مسلم لیگ (ن)مختلف دھڑوں کی افوائیں بلکل غلط ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بہرام خان)ہنزہ مسلم لیگ (ن)مختلف دھڑوں کی افوائیں بلکل غلط ہے ۔اِس وقت ہنزہ میں پارٹی قیادت کے زیر سایہ کارکنان اور اہداداران ایک ہی پیج پر ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ ضلعی صدر جان عالم اور اہداداران نے نے میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔جان عالم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے آج کل پاکستان مسلم لیگ(ن) ہنزہ اخباروں کا سرخی بنتے جا رہا ہے اور الزام ہیں کہ ضلعی صدر اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اداروں پر دباوٗ ڈالتا ہے۔اور اپنے زاتی مفاد حاصل کر رہا ہے۔اور پارٹی کواین جی او کے طرض پر چلا رہا ہے۔یہ اور دیگر الزامات جِن کا حقیقت سے دورکا بھی تعلق نہیں کچھ سازشی عناصر پارٹی کے صفوں میں گھس کر پارٹی کے نام کو خراب کرنے اور پارٹی کارکنان اور اہداداران کے درمیان دراڈ ڈالنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔اِن سازشی عناصر کا پارٹی سے دور کا بھی واسطہ نہیں پارٹی ڈسپلن کے مرتکب کارکنان کسی بھی صورت برداشت نہیں کرئنگے ۔جمہوری انداز کا تقاظہ ہیں کی پارٹی کے اندر جو بھی معملات ہے اُس کو پارٹی کے اہداداوں اور کارکنان کے درمیان گفت شینی کے زریعے حل نکالا جائے گا اِس کے علاوہ کوئی بھی اہداداریا پارٹی کارکن اپنی طرف سے کسی بھی معملات کو اخبار کی نظر کرتاہے تو اُن سے پارٹی کا دورکا بھی تعلق نہیں ہوگا ۔بلکہ ہم یہی سمجھ ئنگے کی وہ مخالف پارٹی کا زبان بول رہا ہے۔ پارٹی کے قائد حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع ہنزہ کے اہم منصب میرے سپرد کیا ہے اِن کا شکریہ کے ساتھ دلی قدردانی کا اظہار کرتا ہوں ۔میں جمہوری انداز میں پارٹی کو چلانے اور کارکنوں کو ہم سفر رکھنے کا صلاحیت رکھتا ہوں ۔مجھ پر تمام پارٹی کارکنان ا عتماد کرتے ہیں اور میرا ساتھ دیتے ہیں اسِ لیے اِس اوہدے کو برقرار رکھنے کا جائز حق رکھتا ہوں ۔پارٹی کو درپیش مسائل سے صوبائی قیادت اگاہ ہے ۔اور صوبائی قیادت کا خصوصی طور پر دلچسپی لینے پر میں اِن کا شکر گزار ہوں ۔اِس کے علاوہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف منسٹر گلگت بلتستان اور چیف سیکٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ ہنزہ کے ساتھ امتیاضی سلوک ہو رہا ہے ہنزہ میں اداروں کے ہجم سے چالیس سے پچاس فیصد کم ملازمین ہے اِس کی مثال دنیا میں کہی نہیں ملتی ۔اِس خصوصی امتیازی سلوک کا نوٹس لے اور ایک بااختیار کمیشن بورڈ بیٹھا کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔تاکہ اِس خطے میں آمن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ انتخابات سے پہلے پارٹی کے اپیل پر تحصیل گوجال کوسب ڈِویزن دینے کا علان اور اصولی فیصلہ چیف منسٹر نے کیا ہے۔عید کے بعد فیصلے پر عمل درامد کے ساتھ ساتھ گوجال میں گرلز ڈگری کالج اور شناکی ناصرآباد میں گرلز انٹر کالج کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیر عاظم پاکستان کی کرم نوازش کی وجہ سے میر غضنفر علی خان کو گورنر اور رانی عطیقہ صاحبہ کو خصوصی نشست دینے کے ساتھ ساتھ اُن کے کہنے پر پرنس سلیم کو ٹیکٹ سے نوازا بہت سارے مشکلات اور کارکنوں کی انتھک مہنت اور چیف منسٹر کی خوصوصی دلچسپی کی وجہ سیانتخابات میں کامیابی نصیب ہوئی اسی طرح ہنزہ کو تین بااختیار اہدے ملے پارٹی اہدادارن اور کارکنان سے اپیل ہے کی تینوں نمائندوں سے اُن کے منصب کے مطابق مدد اور تعاون حاصل کریں اُن کی عزت و احترام کیا جائے اور ہنزہ کے لیے صحت تعلیم اور خواتین کے ترقی کے منصوبوں کی جلد تکمل کے لیے اُن سے تعاون اور مدد اور رہنمائی حاصل کریں۔پرنس سلیم ایک عالیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے عوام نے اُن کو ووٹ ایک مقصد اور جزبے کے تحت دیے ہیں گورنر گلگت بلتستان اور ممبر اسمبلی رانی عطیقہ سے سیاسی رہنمائی اور مدد حاصل کریں ء

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ