ہنزہ(عبدالمجید) ہنزہ حسن آباد نالہ میں گلیشر نے اپنا قدم اور آگے بڑھایا۔ جس کے باعث حسن آباد کے عوام میں پریشانی کی شدّت میں مذید اضافہ ہو گیا ہے۔ جب کہ دوسری جانب محکمہ برقیات نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کو تیز سے تیز تر کر دیا گیا ہے گلیشر میں دو سو فٹ سے زائد پانی اوپر کی سطع پر پہنچ چکی ہے اور کسی نہ کسی دن یا رات کسی بھی وقت جھیل پھٹ کر پانی کی بے رحم خونی موجوں کی زد میں آ کر محکمہ برقیات کی جانب سے کام کرنے والے مذدوروں کو کوئی بڑی اور شدید نقصان کا اندیشہ ہ لاحق ہو گیا ہے۔ جس کا کوئی اس وقت پُر سان حال نہیں ہے اور کام کی تکمیل کے بہانے ٹھیکیہ دار اپنا بل منظور کرنے کے در پے ہے جو کہ ایک طرف گلیشر کا المیہ کے ساتھ ساتھ کسی بے گناہ مذدور کی جانی نقصان کا بھی اندیشہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دیکھنے میں یہ بات آئی ہے کہ گلیشر کی خوفناک چڈیل کی جیسی آوازیں کام کرنے والے مذدور سنتے ہیں تو فوراًبھاگ جاتے ہیں اور پھر واپس کام پر جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کو کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نوٹس لے کر کام کو رکوائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ