ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ انصاف ہاؤس علی آباد ہنزہ میں گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی میں عبوری آئینی صوبے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور ہونے کی خوشی میں تحریک انصاف ہنزہ کے عہدیداران اور کارکنان جمع

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) ہنزہ انصاف ہاؤس علی آباد ہنزہ میں گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی میں عبوری آئینی صوبے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور ہونے کی خوشی میں تحریک انصاف ہنزہ کے عہدیداران اور کارکنان جمع ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف لیبر ونگ کے نائب صدر نواب ، تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے ضلعی صدر شیر احمد ۔ تحصیل شناکی کے نائب صدر گل شیر تحریک انصاف کے رہمنا جمال کریم سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صوبائی اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور سینئر منسٹر کرنل عبید اللہ بیگ سمیت تمام ممبران کو مبارک باد دی اور اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس تاریخی بل پر انہوں نے بھی حکومت کا ساتھ دیا ۔ آئینی عبوری صوبے کے حوالے سے آج کا دن گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی دن ہے اور امید کرتے ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کی حکومت بہت جلد قومی اسمبلی سے بھی گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کا بل بھی بہت جلد پاس کرے گی اور انشا اللہ گلگت بلتستان بھی آئین پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ شرکا نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کی اس سے پہلے عوام کو آئینی حیثیت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو لالی پوپ کے سوا کچھ نہں دیا۔ تحریک انصاف نے حکومت میں آہ کے صرف دو ماہ میں عوام کو اک بہت بڑی خوشخبری دی ۔ اجلاس کے آخر میں تحریک انصاف ہنزہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور سینئر منسٹر کرنل عبید اللہ بیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ