ہنزہ( مہر علی شہاب) ہنزہ اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج گنش کی وین الٹ گئی حادثے میں اساتذہ کو معمولی چوٹیں آئیں وین میں اساتذہ کے ساتھ کالج کے بچے بھی سوار تھے۔ زخمیوں کو موقعے پر ہی فرسٹ ایڈ کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ حادثہ سکول کو کے کے ایچ سے ملانے والا لنک روڈ کے ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ھے کہ راستہ پہلے سے ہی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا متعدد بار متعلقہ حکام اور ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود روڈ کو ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا خدا کا شکر ھے کہ کسی بڑے حادثے سے بچ گیے۔ یہ لنک روڈ گرلز سکول گنش اور اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج کو کے کے ایچ کے ساتھ ملاتا ھے۔ دونوں سکولز کے بچے یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے گزارش ھے کہ اس لنک روڈ کی بروقت اور بہتر طریقے سے مرمت کی جاۓ تاکہ مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ