ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے ممبران کا حسن آباد تھرمل جرنیٹر اور پاور ہاوس کا دورہ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(رحیم امان،رحیم اللہ بیگ) ہنزہ آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے ممبران کا حسن آباد تھرمل جرنیٹر اور پاور ہاوس کا دورہ۔ہنزہ میں جاری حالیہ بجلی کی بحران کے سلسے میں گزشتہ روز علی آباد بازار میں ہونے والے دھرنے کے دوران حکومتی نمائدوں کی جانب کئیے گئے واعدوں کی سلسلے میں آج آل پارٹیز رابط کمیٹی کے ممبران نے سنٹرل ہنزہ کے مختلف بجلی گھروں کا تفصیلی دورہ کیا، اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اور ایکسئن واٹر اینڈ پاور ہنزہ کی جانب سے ایک ہفتے میں ہنزہ کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں کئے گئے واعدے کے مطابق جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن محکمہ برقیات ہنزہ ڈویژن شیرعباس نے آل پارٹیز رابط کمیٹی کے ممبران کو تھرمل جرنیٹراور دیگر پاور ہاوسسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ایک ہفتے میں سنٹرل ہنزہ میں جاری بدترین لوڈشیدنگ پر قابو پانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ جرنیٹر کی مرمت کا کام جاری ہے انشاء اللہ آج شام سے اس جرنیٹر سے بجلی کی فراہم کی جائیگی۔تمام پاور ہاوسسز اور جرنیٹر سے اس وقت 1.6میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے۔آئندہ چند روز میں مزید دو تھرمل جرنیٹر ہنزہ پہنچ رہے ہیں جنکی پیداواری صلاحیت دو میگاواٹ ہے۔ ان جرنیٹروں کی تنصیب کے لیے بیس تیار کیا گیا ہے۔یوں عوام کے ساتھ کئے گئے واعدے کے مطابق ایک ہفتے میں چاروں تھرمل جرنیٹروں سے بجلی کی پیداوار شروع کر کے سسٹم میں شامل کردی جائیگی،جس کے لیے ایک مہینے کا تیل کے پیسوں کے لیے ڈمانڈ پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کے نمائندوں نے آل پارٹیز رابط کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ تھرمل جرنیٹر کا دورہ کیا اور ایکسئن واٹر اینٖڈ پاور ہنزہ ڈویژن سے بجلی کے ایشو پر مختلف سولات کئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہنگامی بنیادوں پر اسپیشل لائینوں پر بجلی منقطعہ کر کے200کلو واٹ بجلی بچا کر سسٹم میں شامل کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ مجھ پر بعض حلقوں کی جانب سے تیل کے معاملے میں لگائے جانے والے بے ضابطگیوں کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ