ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا سکردو میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سکردو:گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا سکردو میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ, قرنطینہ  میں   مقیم  افراد سے خیریت دریافت کیا اور انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات اور ان کے مسائل سنے۔  
گورنر گلگت بلتستان نے کرونا وائرس کے خلاف صف اول دستے میں پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر کمشنر بلتستان اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے گورنر گلگت بلتستان کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے بہترین اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کے لئے ہدایت جاری کئے۔  گورنر گلگت  بلتستان راجہ جلال مقپون  کی  کمانڑر  ایف سی این اے میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود کے ساتھ  ہیڈ کواٹر ایف سی این اےمیں  کورونا کے حوالے  سے اہم ملاقات  ہوئ  ۔ملاقات کے دوران   گورنر  گلگت  بلتستان نے کورونا وائرس کے بچاوُ کے لئے کئے گئے اقدامات اور لاک ڈاوُن پر عمل درامد کے حوالے سے  بات چیت کرتے ہوے  گلگت  بلتستان میں کرونا کے انتظامات کے حوالے سے پاک فوج کے اہم کردار کو سراہا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ