ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے سنئیر صحافی ندیم خان کو قتل کی دھمکی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، صدر و اراکین گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد(پ، ر): گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے صدر غلام عباس سمیت دیگر ممبران نے گلگت میں سنئیر صحافی ندیم خان کو قتل کی دھمکی دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے. گلگت بلتستان میں صحافیوں کی جان کو کسی نہ کسی صورت ہمیشہ سے خطرہ لاحق رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے آنکھیں بند کر کے سب کچھ ٹھیک ہے کی رٹ لگاتے ہیں. سنئیر صحافی ندیم خان کو گزشتہ رات گن پوائینٹ پر گاڑی سے اتار کر قتل کی دھمکی دینے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گورنر گلگت بلتستان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع کا فوری نوٹس لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے. آیے روز صحافیوں پر حملے انتظامیہ کی نااہلی اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

جاری کردہ
ابرار حسین استوری
سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ