گلگت مارچ 31 ہنزہ نیوز(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اقوام متحدہ کی یو۔این ۔ڈی ۔پی کے تحت منصوبے علاقے کی ترقی میں معاون ثابت ہوئے ہیں امید ہے ماضی کی طرح آئیندہ بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔ صحت اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان میں موجود گلیشئرز کی تحفظ کیلیے 36 ملین ڈالر کے منصوبے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے مختلف شعبوں میں منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے پرائمری تک کی تعلیم خواتین اساتذہ کے ماتحت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ پر ائمری تک نظام تعلیم کو خواتین کے حوالے کرنے سے بنیادی نظام تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے گا بچوں کو بہتر تعلیم کا ماحول میسر آئیگا۔ اور بنیادی نظام تعلیم تشدد سے بھی پاک ہوگا۔ حکومت یہ اقدام خواتین کی خودمختار ی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے صوبے میں خواتین کے ڈائریکٹریٹ کو الگ کیا گیا ہے اور ایک خاتون ممبر اسمبلی کو وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائریکٹر نیل بونے کے ہمراہ ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی تعلیم نظام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ نظام تعلیم کی بہتر ی کے لیے بنیادی نظام تعلیم میں ضروری اصلاحات بھی متعارف کرا ئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس میں چھوٹے ایڈمنسٹریٹو یو نٹس موجود ہیں جبکہ طبقاتی نظام نہیں جس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں بہتری لا کر ایک مثالی صوبہ بنایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت باہمی اشتراک سے ٹیکنکل شعبے میں مختلف منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریگی۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل مالی تعاون کر رہی ہے۔ عوامی نوعیت کے منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل او ر ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کے پارٹنرز کی خدمات سے حاصل کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ زرعی شعبے کے حوالے سے انتہائی ذرخیز ہے۔ UNIDO کے ساتھ گلگت بلتستان میں پھلوں کی پر اسسنگ ، برانڈ نگ اوربین القوامی منڈی تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے بہت جلد UNIDO کا نمائندہ وفد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا۔ اور اس حوالے سے مزیدپیش رفت گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود پھلوں کی بین القوامی منڈی تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے WTO اپنا کردار ادا کر ے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ