ہنزہ(سلیم برچہ) صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ اور سابق امیدوار حلقہ 6 ظہور کریم ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک انچ زمین خالصہ سرکار نہیں انتظامیہ اپنے حد میں رہتے ہوئے عوام کی جانی و مالی حفاظت کو یقینی بنائے غریب عوام کو ڈرا دھمکانے کی کوشش نہ کریں گزشتہ دنوں محکمہ وائلڈ لائف کے آفسر اور ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران نے سوست خدا آباد کے عوام کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدمعاشی کرتے ہوئے ہراساں کیا جس کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہیں ایف سی ہو یا پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہوتے ہیں حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہوتے ہیں انہیں چاہئے کہ اپنے حدود سے تجاوز نہ کرے ضلع ہنزہ کے عوام اپنی شرافت اور مہمان نوازی میں پوری دنیا میں مشہور ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی سرکاری آفسر ہنزہ آ کر کھولے عام بدمعاشی کرتا پھرے یہ وہ قوم ہے جو صفحہ اول پر کھڑے ہوکر ملک و قوم کی تعمیر وترقی اور سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر مشہور گلگت بلتستان کے ایک پیج پر شائع ہونے والا ویڈیوز جس میں محکمہ وائلڈ لائف کا ایک زمہ دار آفسر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے طاقت کے نشے میں چور ہر کر شریف اور معصوم شہریوں کو ہراساں کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سی ایم گلگت بلتستان فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے زمہ دار آفسر کے خلاف انکوائری کمیشن قائم کرے اور ایسے افراد کو ضلع ہنزہ سے فوراً نکل باہر کریں بصورت دیگر ضلع ہنزہ کے عوام کو روڈ پر آنے پر مجبور ہونا پڑے گا اور حالات خراب ہونے کی صورت میں اس کی پوری زمہ داری چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سی ایم گلگت بلتستان پر ہوگی۔۔۔۔۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ