ہنزہ نیوز اردو

گزشتہ روز کی قومی اخبارات روز نامہ”پناہ“ اور روز نامہ”رہبر“ میں اسیران رہائی کمیٹی کی جانب سے شائع شدہ خبر سے ہمارا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے:اسیران رہائی کمیٹی کے نائب صدر پیار علی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(نمائندہ خصوصی) اسیران رہائی کمیٹی کے نائب صدر پیار علی اور سیکریٹری اطلاعات و نشریات شیر علی نے اپنے ایک اخباری بیاں میں ہنزہ پریس کلب آ کرکہا ہے کہ گزشتہ روز کی قومی اخبارات روز نامہ”پناہ“ اور روز نامہ”رہبر“ میں اسیران رہائی کمیٹی کی جانب سے شائع شدہ خبر سے ہمارا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور جن متاثرہ خاندانوں کے افراد کے نام لئے گئے ہیں۔ انھوں نے بھی کسی ذرئع ابلاغ کے نمائندے سے کوئی ملاقات یا اس موضوع پر بات چیت نہیں کی ہے۔اس لئے ہم اس قسم کی بیانات کی پُر زور مُذمت کرتے ہیں اور اپنی لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ نیز یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم پہلے سے ہی مسائل کی دلدل میں پھسے ہوئے ہیں اس سے پہلے اسران پر مختلف سیاسی جماعتوں نے سیاست کی۔ پھر قیدیوں پر اور اب فیدیوں کے اہل خانہ پر اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوششیں کر رہئے ہیں۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ