ہنزہ نیوز اردو

گزشتہ ایک ہفتے میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ گلشیرز کے پگھلنے کا عمل میں اضافہ جس کے باعث ضلع ہنزہ دورافتادہ گاوں شمشال کے راببہ لنک روڈ مختلف مقامات پر بند

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )گزشتہ ایک ہفتے میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ گلشیرز کے پگھلنے کا عمل میں اضافہ جس کے باعث ضلع ہنزہ دورافتادہ گاوں شمشال کے راببہ لنک روڈ مختلف مقامات پر بند جس کی وجہ سے درجنوں طلباء گاوں میں پھنس کر رہے گئے جبکہ دوسری جانب رابطہ سٹرک بحال نہ ہو سکا تو علاقے کے مکینوں کو خوراک کے بحران کا سامنا بھی کرنے پڑے گا۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں گرمیکی شدت میں اضافہ ہو چکا جس کی وجہ سے پہاڑوں سے گلیشر کے پگھلنے کا عمل انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے دور افتادہ گاوں شمشال کا رابطہ سٹرک گزشتہ کئی دنوں سے بند ہو چکا ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں زیر تعلیم طلباء موسم گرمہ کے چھٹویوں پر اپنی آبائی گاوں شمشال میں جانے والے درجنوں طلبہ و طالبات علاقے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ شمشال کا واحد رابطہ سٹرک ایسی طرح بند رہی تو مقامی عوام کے لئے خوراک کی قلت کا سامنا پڑے گا۔علاقے کے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شمشال گاوں میں پھسے ہوئے زیر تعلیم طلباء اور مریضوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی سروس کیا جائے تاکہ علاقے میں پھسے ہوئے طلباء اور مریض اپنی اپنی مقامات پر پہنچ جائے ۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ وادی شمشال میں حالیہ اوقات میں خوراک کی قلت کا کوئی مسلہ نہیں مگر ایسی طرح ہنزہ کا دُورافتادہ گاوں شمشال کا رابطہ سٹرک بند رہی تو خوراک کے قلت کے ساتھ عوام کو دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ