ہنزہ نیوز اردو

کھلی کچہری میں عوام کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ضلع ہنزہ پولیس ان ایکشن درجنوں موٹر سائیکل سوار وں کو چالان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) کھلی کچہری میں عوام کے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ضلع ہنزہ پولیس ان ایکشن درجنوں موٹر سائیکل سوار وں کو چالان جبکہ بغیر کاکاغذات اور کم عمر ڈرائیونگ بچوں کے موٹر قبضے میں لے لیا۔ گزشتہ سٹی تھانہ کے ایس ایچ او فدا حسن جعفری ، مجسٹریٹ فرمان اور ٹریفک اہلکار وں نے گزشتہ روز ہونے والی ایس پی کے زیر نگراانی کھلی کچہری میں عوام کے مطالبات پر ایس پی ہنزہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع ہنزہ اور نگر کے مصروف ترین بازاز علی آباد میں بغیر ہیلمٹ ، کم عمر بچوں اور بغیر لائیسنس موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں نوجوانوں سے موٹرسائیکل کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ اس موقع پر سٹی تھانہ ایس ایچ او فدا حسن جعفری نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ضلع کے اندر کئی موٹر سائیکل بغیر ہلیمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے علاوہ ، تیز رفتاری اور کم عمری میں ڈارئیونگ بچوں کے ساتھ ٹریفک حادثات رونما ہو گئے تاہم اللہ کی فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہیں جبکہ دوسری جانب گزشتہ دنوں ایس پی ہنزہ کے کال پر علی آباد میں پولیس کے متعلق کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جہاں پر عوامی حلقوں نے بھی تیز رفتاری، بغیر ہیلمٹ، کاغذات اور کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے پر کڑی نگرانی رکھنے کا مطالبہ کیا جس کے نتیجے میں یہ کاروائی عمل میں لایا جا رہا ہیں تاکہ ان کی لا پروائی سے کوئی بھی بے گناہ راہ گیر کو کسی قسم کی ٹریفک نقصان کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اج ایک ہی دن بلکہ تین سے چار گھنٹوں کے درمیان ہم چالیس سے زائد ان نوجوانوں اور طلباء سے موٹر سائیکل اٹھائیں جن کے نہ ہیلمٹ ہے لائینس دور کی بات چونکہ وہ کم عمری میں ڈرائیونگ کر رہے ہیں جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے ایسے افراد جس کے پاس ہلیمٹ موجود ہی نہیں موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لیا ہے چالان کے علاوہ وانیگ دیتے ہوئے اج ہم واپس کرئینگے آئندہ ایک سے دور روز کے اندر ایسے افراد جو خلاف قانون کام کرئینگے روازنہ کے بنیاد پر چیکنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ