ہنزہ نیوز اردو

کورونا وائرس کے مزید 28 افراد صحتیاب ہوگئے۔ایک پوزیٹیو کیس سامنے آگیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر) کورونا وائرس کے مزید 28 افراد صحتیاب ہوگئے۔ایک پوزیٹیو کیس سامنے آگیاہے،اسی طرح ایکٹیو کیسسز کی کل تعداد 166 رہ گئی ۔صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک مریضوں کی تعداد 193 تھی ان میں سے 28 افراد کے صحتیاب ہونے سے اب 166 مریض رہ گئے ہیں جو کہ اللہ کا بہت کرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ دن بدن مریض شفایاب ہورہے ہیں ۔صوبائی حکومت رات دن اپنے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور ڈاکٹرز و پیرامیڈکس مریضوں کی بہتر نگہداشت میں انتھک کوششیں کررہے ہیں جنکی بدولت آئے روز ہمیں خوشخبری مل رہی ہے۔ شمس میر نے مزید کہا کہ گلگت میں قائم کورونا ٹیسٹنگ لیب کی استعداد کو مزید بڑھایا گیا ہے روزانہ 100 سیمپل ٹیسٹ کئیے جاتے ہیں اور صوبائی حکومت کی مزید کوششوں سے عنقریب بلتستان میں بھی کورونا ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس سے تیزی سیمپلنگ کے کام میں مزید تیزی آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ نگر میں میں سیمپلنگ کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہوچکا ہے انشاءاللہ صوبائی حکومت اپنے عوام کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے لاک ڈاون کے پیش نظر غریب، نادار، دیہاڑی دار طبقے کیلئے فوڈ ریلیف آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے،اور ساتھ ساتھ ایسے مستحق افراد جو اس وقت قرنطینہ اور آئیسولیشن میں ہیں ان افراد کے گھروں میں بھی فوڈ پیکیج پہنچایا جارہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں فوڈ ریلیف پیکیج نگر روانہ ہوچکا ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں صاف شفاف طریقے سے فوڈ ریلیف کو منصفانہ تقسیم کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے موجودہ صورتحال کے باعث عوامی مسائل کے حل کیلئے سے سی ایم سیکریٹریٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سےمسائل کے فوری حل کیلئے شکایات سیل کا قیام عمل میں لایاگیاہے جہاں پر موجود آفیسران صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک عوام سے رابطے میں رہیں گے اور مسائل کو بروقت کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں رہائش پذیر ہمارے طلباء کی ایک بہت بڑی تعداد صوبائی حکومت کی کاوشوں کے باعث آج گلگت بلتستان پہنچی ہے اور وہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی SOP کے تحت طبی مراحل سے گزر کر اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے،تاکہ اگر خدا ناخواستہ کسی میں وائرس کا شبہ ہو تو ان کے گھر اور عزیز و اقارب محفوظ رہ سکیں ۔صوبائی حکومت کو اپنے عوام کی فکر ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہم اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ