ہنزہ نیوز اردو

کشمیر کا نعرہ لگانا شروع کردیا باوجود اس کے ریاست کی جانب سے کوئی ٹویٹ ابھی تک جاری نہ ھونا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت : قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حُسین ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے انتخابی مہم کے دوران خود مختاریاست کشمیر کا اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خودمختار ریاست کشمیر (تھرڈ آپشن) بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ قرار دیکر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہزاروں سیاسی قائدین ،کارکنان اور ان سے وابستہ افراد پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ان کو غداری کے الزامات لگا کر ملک بدر ھونے پر مجبور کیا گیا۔
جس موقف کو ریاست مخالف بیانیہ قرار دیا جاتا تھا ریاست پاکستان کے سلیکٹڈ سربراہ نے محض کشمیر اسمبلی کے الیکشنز چرانے کے لئے خودمختار کشمیر کا نعرہ لگانا شروع کردیا باوجود اس کے ریاست کی جانب سے کوئی ٹویٹ ابھی تک جاری نہ ھونا سوالات کو جنم دے رہا ہے۔قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے مزید کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا جبکہ آزاد کشمیر میں خودمختیار ریاست کشمیر بنانے کا اعلان کیا چونکہ مقبوضہ کشمیر یہ جا نہیں سکتا ہے اس بات سے یہ واضح ہو رہاہے کہ عمران نیازی اور مودی نے ملکر کشمیر کو تقسیم کیا ہے عمران نیازی کی جانب سے ریاست مخالف بیانیہ جاری کرنے کے بعد ریاست کی جانب سے عمران نیازی کے اس خطرناک بیان پر رد عمل آنا چاہیے تھا مگر ریاستی اداروں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے سلیکٹڈ کے اس بیانیے کے بعد بلوچستان،کے پی کے سندھ سمیت چاروں صوبوں میں آزاد ریاست کے لئے جد و جہد کرنے والی تنظیموں کو حوصلہ ملا لہذا ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سلیکٹڈ کے اس بیانیے پر اپنا مواقف جاری ہے ورنہ کشمیر کا سودا کی بات کو تقویت ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن کمپین کے اندر جس طرح سے عبوری صوبہ اور آزاد ریاست کے لئے اعلانات ہوئے ہیں اس بات سے واضح ثابت ہو رہا ہے کہ عمران نیازی اور مودی نے ملکر کشمیر کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی ریاستی وسائل کا استعمال کر کے اسی طرح کی ڈمی اور کٹ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کررہی ہے اور اس پوری کمپین کے اندر گنڈا پور جیسے غیر تربیت یافتہ وزیر کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر سیاسی قائد پر گھٹیا الزامات لگانے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چونکہ گنڈا پور نے گلگت بلتستان میں بھی جعلی اعلانات اور ریاستی وسائل کا استعمال کر کے گلگت بلتستان کے وسائل کو لوٹنے کے لئے ایک ڈمی حکومت قائم کی ہے اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی ڈمی حکومت قائم کرکے کرپشن کا ہاتھ آزاد کشمیر تک بڑھا سکیں ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ