ہنزہ نیوز اردو

کرونا وائریس کے ممکنہ خطرے سے پیش نظر ضلع بھر میں آج تیسری روز مکمل تجارتی مراکز اور دیگر مارکیٹیں بند رہی جبکہ ہنزہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی مسلسل گزشت اور اعلانات کی وجہ سے شاہراہوں اور دیگر لنک روٹس ویران رہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) کرونا وائریس کے ممکنہ خطرے سے پیش نظر ضلع بھر میں آج تیسری روز مکمل تجارتی مراکز اور دیگر مارکیٹیں بند رہی جبکہ ہنزہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی مسلسل گزشت اور اعلانات کی وجہ سے شاہراہوں اور دیگر لنک روٹس ویران رہے جیسا کرفیوں کا سما رہا جبکہ دوسری جانب وائریس کی ممکنہ خطرے کی وجہ سے دوپہر2بجے کے بعد نجی اور سرکاری بنکوں کو بھی بند کر دیاگیا۔ اس موقع پر ایس پی ہنزہ کے ہدایت کی روشنی میں سٹی تھانہ اور دیگر پولیس تھانوں کے جوانوں کی مسلسل گشت اور اعلانات کی وجہ سے لاگ ڈاون کو مکمل طور پر کامیاب کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کی ضرورت زندگی کی اشیاء خریدنے کے لئے ددوپہر 3بجے سے 7بجے تک گھر سے ایک افراد کو خریداری کی سامان لانے کے لئے اجازات دی گئی ہیں تاکہ اشیاء خوردنی لے سکیں۔جبکہ دوسری جانب ضلع ہنزہ میں کرونا وائریس کی مشتبہ تین افراد قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر دیا گیا ہیں جن کو روزانہ کے بنیاد پر معائینہ کیا جا رہا ہیں تاہم ان تین مریضوں کی ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہیں۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ144کے تحت علاقے میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی مکمل پابندی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ نے ضلع بھر کے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا ہے جس کسی کو بھی ہنگامی صورت میں تیل ضرورت ہوگی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ٹرانسپورٹرز کو پرچی فراہم کرتی ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر