ہنزہ نیوز اردو

ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انیس ، سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ ، فوڈ انسپکٹر ہنزہ اور پولیس ہنزہ میں مختلف ہوٹلوں پر چھاپے لگا رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( بیورو رپورٹ) ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انیس نے گزشتہ روز سٹی مجسٹریٹ اور تھانہ علی آباد کے SHOاور علمے کے ساتھ ہنزہ کے وی آی پی ہوٹلز دربار سمیت درجنوں ہوٹلوں پر چھاپہ مار ا جہاں پر ناقص صفائی اور دیگر ہوٹلوں پر کی جانے والی احتیاطی تدابیر کی عدم دستیابی پر ڈی سی ہنزہ نے وار نیگ دینے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کیا۔قائم مقام ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انیس کے ہمراہ سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ، تھانہ علی آباد کے پولیس اور پاسدار حسن فوڈ انسپکٹر کی موجودگی میں ہنزہ کے مختلف وی آئی پی ہوٹلوں پر چھاپہ مارا اس دوران ہوٹل کے کچن میں ناقص صفائی پر اظہار برہمی ہوتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیا۔ ڈی سی ہنزہ نے ہوٹل مالکان کو جرمانے کے علاوہ وارنیگ بھی دیا دیا کہ آئندہ چھاپے کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات ہوئے تو ہوٹل کو سیل کرنے کو کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے سیاح ہنزہ کا رخ کرتے مگر اگر وی آئی پی ہوٹلوں پر صفائی کا ناقص نظام ہو تو ہمیں انتہائی افسوس کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے ناقص نظام کے لئے ہفتہ وار چھاپے کیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ