ہنزہ نیوز اردو

ڈگری کالج مناور کے طلبہ سے انتظامیہ کے ایک تحصیلدار نے بغیر کسی نوٹس کے کالج ہائیس یہ کہہ کر چھین لیا کہ ہمیں میلے کے لیے گاڑی کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( پ ر) ڈگری کالج مناور کے طلبہ سے انتظامیہ کے ایک تحصیلدار نے بغیر کسی نوٹس کے کالج ہائیس یہ کہہ کر چھین لیا کہ ہمیں میلے کے لیے گاڑی کی ضرورت ہے۔اگر انتظامیہ کو میلے کے لیے گاڑی کی ضرورت تھی تو کالج پرنسپل اور ڈائریکٹریٹ کو زبانی یا تحریری طور پر مطلع کرنا چاہیے تھا تاکہ کالج انتظامیہ طلبہ کو متبادل گاڑی کا انتظام کرتی۔ بازار میں طلبہ کو اتار کر بغیر کسی نوٹس کے گاڑی لے جانا غیر قانونی ہے۔طلبہ مشتعل ہوکر احتجاج کرکے ڈائریکٹر یٹ میں گئے اور انتظامیہ کی طرف کی جانے والی زیادتی کی طرف متوجہ کیا۔ادھر ڈگری کالج کے طلبہ نے کالج ہائس کی عدم موجودگی پر کلاسز میں وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند کرنے کی کوشش کی تو کالج کے پرنسپل اور اساتذہ نے انہیں سمجھا کر احتجاج سے روکا۔کالجز انتظامیہ نے اس غیر ضروری ایکشن پر شدیدغم وغصے کا اظہارکیا۔ انتظامیہ کی اس غیرضروری ایکشن پر پروفیسر ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی اور انتظامیہ کی غیر ذمہ دارنہ عمل پر شدید مذمت کی اور ذمہ داروں سے گزارش کی کہ آئندہ اس طرح کی غیرمنصفانہ کوشش سے اپنے ماتحت آفیسروں کو باز رکھے۔اگر انتظامیہ نے آئندہ ایسی کوشش کی تو ایسوسی پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ارشاد احمد شاہ نے کہا کہ میلے سے زیادہ ہم کالج اسٹوڈنٹ کی تعلیم ہے۔اگر انتظامیہ کو گاڑیوں کی ضرورت ہے تو اپنا انتظام خود کرے۔کالجز کی گاڑیاں چھیننا کی طور مناسب نہیں۔تمام اضلاع میں گاڑیاں بغیر تحریری نوٹس کے اٹھانا معمول کا حصہ بنایا گیا ہے جو انتہائی غیر ضروری اور غیر قانونی ہے۔طلبہ وطالبات کو ان کے بنیادی حقوق ملنے چاہیے۔ایسوسی ایشن طلبہ و طالبات کے حقوق کی دفاع ہرفورم میں کرے اور یہ احتجاج تحریری طور پر اعلی حکام کو بھی ارسال کی جائے گی۔ایسوسی کا وفد محکمے کے اعلی حکام سے ملاقات کرکے اس روی پراحتجاج کرے گی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر