ہنزہ (سیما کرن): ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد کا تفصیلی دورہ کیا دورے میں ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات طفیل اور ایل جی اینڈ آر ڈی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر بھی موجود تھے اس موقعے پر ٹاون منیجمنٹ کریم آباد کے جنرل سیکریٹری اکرام نجمی نے کریم آباد کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے موقعے پر ہی متعلقہ محکموں کے سربراہان کو عوامی مسائل کے فوری حل کرنے کے سلسلے میں احکامات جاری کی اس موقعے پر ٹاون منیجمنٹ کے نائب صدر صفت عالم اور ممبران نے سیاحتی مرکز کریم آباد کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے عمائدین کریم آباد سے ملاقات میں کریم آباد زیرو پوائنٹ تا فورٹ چوک تک روڈ کی توسیع و مرمت کا کام جلد شروع کرنے کی یقین دھانی کرائی انھوں نے عمائدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کریم آباد کی سیاحتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سمرقند کوئل کے ساتھ متبادل روڈ کو تعمیر کرنے کریم آباد میں صاف پانی کے منصوبے سمیت ٹورسٹ پوائنٹس کی تزین و آرائش کا بھی یقین دلایا۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کریم آباد میں اوپن تھیٹر اور میوزیم کیلئے آئیندہ بجٹ میں خصوصی فنڈ رکھنے کا بھی کا بھی وعدہ کیا اور آئندہ سیزن میں فوڈ سٹریٹ سمیت ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا یقین دلایا ۔
کریم آباد ،مومن آباد اور گنش میں قائم سیوریج لائین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کی مرمت کیلئے 8کروڈ روپوں کا خصوصی فنڈ رکھا گیاہے ایل جی اینڈ آرڈی اور ٹی ایم ایس کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے تحت جلد پی سی ون پر کام شروع کیا جائیگا جس سے سیوریج کو درپیس مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوگی اسکے علاوہ کریم آباد زیرو پوائنٹ سے فورٹ چوک تک توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے فوری بعد مقامی ثقافت اور فن تعمیر کے عین مطابق تزئین و آرائش کی جائیگی تاکہ سیاحت کا یہ مرکز مزید دلچسپ اور سیاحوں کا توجہ کا مرکز بن سکے۔
علاقے میں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کیلئے ڈی ایم ایس کا این او سی لازمی قرار دیا جائیگا تاکہ علاقے کی قدرتی حسن پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جاسکے ۔
اس موقعے ٹی ایم ایس اور کریم آباد کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے سماجی و سیاسی شخصیت اکرام اللہ جمال نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے عوام دوست رویہ اور کارکردگی مثالی ہے علاقے کی ترقی کیلئے حکومتی ادارے اور عوام کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ یہ علاقہ ترقی کرسکے ۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ