ہنزہ نیوز اردو

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ ضیعم ضیا نے کہا ہے کہ ہم ہنزہ میں ہسپتالوں میں بہتری لانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں: ڈی ایچ او ہنزہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ ضیعم ضیا نے کہا ہے کہ ہم ہنزہ میں ہسپتالوں میں بہتری لانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں اس وقت ہنزہ بھر میں 17 ڈاکٹرز کام کررہے ہیں جن میں 13 میڈیکل آفیسرز اور چار ڈینٹل ڈاکٹرز ہنزہ کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دیں رہے ہیں جن میں چار خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں کم ہیلتھ بجٹ میں رہتے ہوے ہم ہسپتالوں میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں البتہ عوام کے ہر خواہش کو پورا کرنا مشکل ہوتا ہے رواں سال 65 دل کے امراض لاحق مریضوں کو ایمرجنسی حالت میں لایا گیا جن میں سے 60 لوگوں فسٹ ایڈ دے کر بچایا گیا رواں سال 79 ہزار مریضوں نے سرکاری ہسپتالوں سے اپنا علاج کروایا ہنزہ میں کل 27 چھوٹے بڑے صحت کے مراکز کام کررہے ہیں جن میں ہسپتال ڈسپسریاں بیسک ہیلتھ یونٹس ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ہنزہ نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ ہم کریم آباد اور دیگر ہسپتالوں میں درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر ہل کرنے کی کوشش کررہے ہیں 55 نئے آسامیوں کے لئے پرپوزل بنا کریم نے ارسال کیا ہے بہت جلد تقرریاں عمل میں لائی جاینگی نئے ڈسپسریاں اور ہسپتال بھی تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں ان کی تکمیل سے دور دراز کے لوگوں کو سہولیات دستیاب ہونگی مشہور سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے وی آئی پیز کی آمد رفت ہوتی ہے جن کو ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہوتی ہے اور حادثات بہت زیادہ ہوتی ہے جن کی وجہ سے ہمارے ہسپتالوں پر آضافی بوج آتا ہے ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر