گلگت(پ ر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے صلاحیت سازی کی منعقدہ ورکشاپ یونیسکو کی جانب سے “تعلیم لڑکیوں کا حق” پروگرام کے مقاصد میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہے۔ ملک کے چاروں صوبوں کے19 اضلاع اور دیگر علاقوں میں اس پروگرام پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔مذکورہ پروگرام پر عمل درآمد کے تین سالوں کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے چار تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیاہے۔ اس پانچویں ورکشاپ میں پراجیکٹ کے تمام علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے 50 ایجوکیشن آفیسرز شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ورکشاپ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر نارتھ گلگت بلتستان میں 14 سے 17 اکتوبر 2019 تک منعقدہوگی۔ محترمہ وِبیک جینسن، ڈائریکٹر/ نمائندہ یونیسکو اور جناب نجیب عالم، ایڈیشنل سکرویٹری، محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ