ہنزہ نیوز اردو

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو اس موذی مرض کے مزید پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے احکامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کررہی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے کورونا وائریس کے ممکنہ پھیلاو کی تدارک کے لیئے کئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ حالیہ ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو اس موذی مرض کے مزید پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے احکامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کررہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ ا س موذی مرض کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لیئے جنگی بنیادوں پر ریلیف فراہم کریں۔
گورنر گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کئے کہ وہ وفاقی حکومت اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کریں اور کہا کہ اس مرض میں مبتلا تمام افراد کو صحت کے بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں مقیم افراد کو ضروریات زندگی کے تمام سہولیات فراہم کریں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں لوک ڈاون کے دورا ن عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائے تاکہ بیماروں کو ہسپتالوں تک رسائی اور گلگت بلتستان کے تمام باسیوں کو اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی تک رسائی ممکن ہوسکے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ