ہنزہ نیوز اردو

چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی ایف او جنگلی حیات کے افسر ناصر جبران کو اپنے عہدے سے بر طرف کیا جائے: ظہور کریم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(سیما کرن): صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ ایڈوکیٹ ظہور کریم نےڈی ایف او جنگلی حیات کے افسر ناصر جبران کا چند روز قبل خدا آباد ہنزہ کے عوام کو دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری و غیر سرکاری محکموں کے عہدیداران اور ا فسران کو عوام سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ناذیبہ الفاظ استعمال کر کے عوام کو دھمکانے کے اس معاملے پہ جنگلی حیات کے افسر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ہم چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو اپنے عہدے سے بر طرف کیا جائے یا ضلعے سے تبادلے کو یقینی بنائیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کو جلد از جلد عمل میں لا کر یہ باور کرایا جائے کہ ہنزہ کی سر زمین کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے جہاں اپنے فرائض کی انجام دہی کے آڈ میں عوام کو ڈرایا دھمکایا جائے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ