ہنزہ نیوز اردو

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا بلاول پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں پہل کرنے کا الزام

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد (فدا حسین)گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک95 نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تین آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی آخری کانفرنس میں الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کی روشنی میں ضابطہ اخلاق بنایا تھا اس کی سب سے پہلے بلاول نے خلاف ورزی کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے بلاول کو پبلک آفس ہولڈر قرار دیتے کہا کہ انہوں نے بلاول بھٹو کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی گزارش کی اس کے باوجود وہاں پر مہم جاری رکھی جس پر بلاول سمیت دیگر افراد کو 95 نوٹسز جاری کئے ہیں ان پر قانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا بلاول کو اخلاقی طور پر انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان نہ آنے کی گزارش کی تھی۔ سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان کی طرف سے اختیارات استعمال نہ کر سکنے کا الزام لگاتے ہوئے مستعفی ہونے کے مطالبے کو انہوں نے نامناسب قرار دیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے مزید کہا انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا وہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں انہوں نے ایسی بات تو کیا سکتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عبوری صوبہ بنانے کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دینے سے گریز کیا۔ چیف الیکشن کمشنر کے بقول 95 نوٹسز میں وفاقی وزراء کو جاری کردہ نوٹسز بھی شامل ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ