سوست (رحیم اللہ بیگ) پاکستان کسٹمز سوست پورٹ کے ڈپٹی کلکٹر خلدون الحق نے کہا ہے کہ سوست پورٹ پالستان کا تمام پورٹس میں بہترین پورٹ ہے جس میں ریونیو اس سال سو فیصد اضافہ ہواہے اس سال تقریباً 5.5 بلین روپوں کا ریونیو اکھٹا ہوا ہے جو پاکستان کے دوسرے ڈرائی پورٹس کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے سوست پورٹ میں کاروباری بڑے تعاون کرتے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں سوست پورٹ کو ایک مثالی پورٹ بنانے میں کرنل (ر)بشارت خان اور ان کی ٹیم کا بڑا کردار ہے ان خیالات کا اظہار سوست پورٹ کے انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ظہرانیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ظہرانیے میں شرکت کرنے والے مختلف اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انچارج سوست پورٹ کرنل ر بشارت خان نے کہا کہ اس سال تقریباً 2280 کنسائمنٹ چائنا سے درآمد ہوئے جبکہ صرف 34 کنسائمنٹ کا ایکسپورٹ ہوا میں کسٹم احکام اور سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ، اور ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر گوجال کا مشکور ہوں کہ آپ سب نے این ایل سی کی مدد کی تاکہ پورٹ کوئی مسلۂ پیدا نہ ہو میں تمام پورٹ ملازمین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اچھی خدمات پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے وائس چیرمین عبدالروف نے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہمارے پورٹ سے ملک کے خزانے میں 5.5 بلین کا ریونیو جمع ہوا میں این ایل سی اور کسٹمز کا مشکور ہوں کہ وہ عوامی ایشوز کو بھی حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں میں ڈی سی کسٹمز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ضبط شدہ اشیا کو تلف کرتے وقت ماحولیاتی آلودگی کا خیال رکھے اور ایسا طریقہ اپنائے کہ ایسے آقدام سے ماحول پر اس کا اثر کم سے کم ہو کیونکہ ہمارا علاقہ جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالے سے محفوظ ہے میں کرنل بشارت اور دیگر این ایل سی کے عالی احکام کا بھی مشکور ہوں کہ آپ پورٹ سے ہٹ کر علاقے کی دلاؤ بہبود کے لئے بھی کام کررہے ہیں میں چیرمین سلک روٹ ڈرائی پورٹ امان اللہ اور تمام ٹرسٹیز کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوجال ذولقرنین خان نے کہا کہ ہم ایف ڈبلیو او سے مسلسل رابطے میں ہیں کیونکہ خنجراب تا ہنزہ سکشن ہمیشہ بحال رہے اس کے علاوہ جو بھی تعاون پورٹ کے سلسلے میں درکار ہوگی ہم مدد کے لئے تیار ہیں کرنل بشارت خان نے این ایل سی کی جانب سے بہترین خدمات اور بھر پور تعاون کے عوض سلک روٹ ڈرائی پور ٹ ٹرسٹ کےوائس چیرمین عبدالروف کو سرٹیفکیٹ دی
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ