ہنزہ نیوز اردو

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی دوسرے مرحلے میں ہنزہ دوئیکر پہنچ گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین)ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی دوسرے مرحلے میں ہنزہ دوئیکر پہنچ گئی، شرکاء سائیکل ریلی کا ہنزہ آمد پر جگہ جگہ شاندار استقبال کر دیا، ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی دوسرے مرحلے میں راکاپوشی پوئنٹ نگر سے 35کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ہنزہ کے علاقہ التت دوئیکر پہنچ گئے، ریلی گزشتہ روز صبح8بجے دوسرے حلے کا آغاز کرتے ہوئے روانہ ہوئی گئی ناصر آباد ہنزہ میں شرکاء سائیکل کی آمد پر عوام، بچے اور خواتین نے شاندار استقبال کر دیا جبکہاس موقع پر پائپ اور روایاتی بینڈ نے علاقائی دھنیں بجا کر مہمانوں کا استقبال کر دیا۔ جبکہ ہنزہ دوئیکر پہنچنے تک مرکزی ہنزہ کے مختلف موضع جات میں بھرپور انداز میں گرم جوشی سے استقبال کیا۔ سینکڈ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کے کواآڈینٹر کمشنر گلگت بلتستان عثمان آحمد نے عوام ہنزہ ضلعی انتظامیہ کے علاوہ دیگر نجی و سرکاری اداروں کا شکریہ کر تے ہوئے کہا کہ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انشااللہ آئندہ دودن یعنی مرحلہ تیسرا اور چوتھے کے اختتام تک انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرئینگے۔راکاپوشی پوائینٹ نگر سے دوئیکر تک پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پہلی پوزیشن نجیب اللہ واپڈا1گھنٹا 19منٹ 37سیکنڈ جبکہ دوسری پوزیشن عبدالزاق نے 1گھنٹا19منٹ 47سیکنڈ جبکہ تیسری پوزیشن ہنزلہ بلو چستان نے 1گھنٹا21منٹ 14سیکنڈ میں فاصلہ طے کر دیا۔ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی کا تیسرا مرحلہ آج علی آباد سے سوست کی جانب 8بجے شروع ہو گاجس کا فاصلہ تقریباً90کلومیٹر ہیں۔یاد رہے کہ ریلی جمعرات کو گلگت سے راکاپوشی پوائنٹ نگر پہنچی تھی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ