گلگت(پ۔ر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکریٹری داخلہ کو نلتر واقع پر جے۔آئی۔ٹی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس واقع کاایف آئی آرکیا جائے اوراے ٹی اےکورٹ میں کیس کا ٹرائل کیا جائے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظحفیظ الرحمن نے نلتر واقع میں دو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اس واقع کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھرے حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔