ہنزہ نیوز اردو

نیٹکو کی جانب سے ہنزہ کے عوام کی پُرزورمطا لبہ اور ضرورت کے پیش نظر جدید بسوں کی فراہمی پر نیٹکو حکام کے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلتت یوتھ آگنائزیشن

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اسلم شاہ) نیٹکو کی جانب سے ہنزہ کے عوام کی پُرزورمطا لبہ اور ضرورت کے پیش نظر جدید بسوں کی فراہمی پر نیٹکو حکام کے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلتت یوتھ آگنائزیشن
ہنزہ سیاحت کے اعتبار سے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر شہرت رکھتا ہے ہنزہ کے عوام الناس اور یہاں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنزہ جیسے اہم اسٹیشن کو جدید بسوں کی اشد ضرورت تھی اس ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیٹکو حکام کی جانب سے ہنزہ کو جدید بسوں کی فراہمی قابل تحسین قدم ہے ان خیالات کا اظہار بلتت یوتھ آگنائزیشن کے صدر منصور شریف اور جنرل سیکرٹری محمدفضائل نے بلتت یوتھ لائبری میں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں اپنے بیان میں مزید کہاکہ ہنزہ کے عوام الناس کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ ہنزہ کو جدید بسوں کی فراہمی کی جائے تاکہ ہنزہ تا کراچی اور ہنزہ تا پنڈی جیسے طویل روٹس پر مسافروں پُرسکون اور آرام دہ سفر کرسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہنزہ اسٹیشن کے حکام کو ان کی بسوں کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ اسٹیشن کے حکام نے بسوں کے حصول میں اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ