پھسو :نوجوانوں کی مقبول ترین کھیل پاکستان لیژ رفٹبال ٹورنامنٹ پھسو فٹبال کلب نے جیت لی۔ گزشتہ اتوار کے روز ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال کے گاوں پھسو میں دو ماہ سے جاری لیژر فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل پھسو فٹبال کلب اور جان آباد فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں پھسو فٹبال کلب نے با آسانی تین صفر سے مقابلہ جیت کر ایونٹ اپنے نام کردیا ۔ پھسو فٹبال کلب کی جانب سے شیر احمد بہترین آل راونڈ کارکردگی پر بہترین کھلاڈی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی اور میر محفل جنگ آزادی کے ہیروز حضور موکھی حاجی محمد گوہر اور غازی محمد عباس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں صدر تحصیل سپورٹس ایسوسی ایشن گوجال حمایت شاہ، کیپٹن اسماعیلی ولینٹئر کورپس پھسو رضا خان، سی بی ایس کے سابق چیئرمین عمران خان ، نواز خان اور دو خصوصی افراد اسحاق اور علی شریک تھے جنہوں نے جیتنے اور ہارنے والے کھلاڈیوں میں کیش انعامات ، میڈلز ، سرٹیفیکٹس اور ٹرافیاں تقسیم کئیں۔ لیژر لیگ کا انعقاد پاکستان لیژر لیگ اور پھسو یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی باہمی اشتراد سے کیا جس میں پھسو گاوں سے آٹھ ٹیمیں شریک تھے موکھی محمد گوہراور محمد عباس و دیگر مقررین نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیلنے کے مواقع میسر ہورہے ہیں بلکہ اس ٹورنامنٹ سے کئی نئے کھلاڑی بھی ابھر کر سامنے آئیں گے جو کہ مستقبل میں نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔صدر پھسو یوتھ ایند سپورٹس آرگنائزیشن علی حسن نے پاکستان لیژر لیگ اور ورلڈ گروپ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت پھسو گاوں میں لیزرلیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوسکا۔
![](https://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2019/11/art-urdu-300x150.gif)
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ