ہنزہ (اجلال حسین) ناقص کام اور منصوبوں کی تاخیر پر کوئی برداشت نہیں کی جائیگی معاہدے کے تحت لنک روڈ کی مٹلنگ اور کشادگی کاکام کیا جائے۔ڈی سی ہنزہ فیاض احمد اور ایگز یکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ مبشرحسن نے گزشتہ روز علی آباد تا حید ر آباد کریم آباد لنک روڈ کی مٹلنگ اور کشادگی ہونے والی کام کا معائینہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبہ مکمل ہونے سے نہ صرف عوام حید ر آباد کریم آباد کو فائدہ ہوگا بلکہ علاقے میں سیاحت کی فروغ میں مزید مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لنک روڈ کی توسعی پر کام کرنے والا کنٹریکٹر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لنک روڈ پر ہونے والی کام سے بلخصوص عوام حیدر آباد عمائدین اور نمبرداران کیجانب سے مختلف شکایات موصول ہوگئی چونکہ کام نہایت سست روی کا شکار ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب لنک روڈ پر ہونے والی کام میں تاخیر اور ناقص ہونے کی اطلاعات ہے برداشت نہیں کی جائیگی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر حیدر آباد تا علی آباد مٹلنگ کاکام مکمل کر لیا جائے چونکہ سردی کا موسم عنقریب آنے کو ہے قبل اس کے توسعی اور مٹلنگ کا کام مکمل کرتے ہوئے عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ