ہنزہ نیوز اردو

ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی یوم سیاہ کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی یوم سیاہ کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا
یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے ہنزہ پریس کلب کے سامنے تقریب منعقد ہوئی اس کے بعد ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کی جبکہ ایس پی ہنزہ حمزہ تیمور کے علاوہ سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی ریلی میں کشمیر بنےگا پاکستان نیرندر مودی مردہ باد کے جیسے فلگ شگاف نعرے بلند کیئےگئے۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے کشمیر سے اظہار ہمدردی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔دنیا کی کسی بھی طاقت ہم سے ہماری شہ رگ نہیں چھین سکتی نیرندر مودی کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے مستقبل میں بھی ہمارا ہی رہےگی۔ اختتامی مرحلے میں ایس پی ہنزہ نے ملکی سلامتی اور امن کیلئے دعا کی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ