ہنزہ نیوز اردو

مسائل ہی مسائل نیٹکو و ہنزہ کا سیکورٹی گارڈ بیٹا سمیت میڈیا کی تلاش میں میڈیا دفتر پہنچ گئے،

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) مسائل ہی مسائل نیٹکو و ہنزہ کا سیکورٹی گارڈ بیٹا سمیت میڈیا کی تلاش میں میڈیا دفتر پہنچ گئے،گزشتہ کئی مہنوں نے نیٹکو  نیٹکو ہنزہ نگر کے چھوٹے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نیٹکو افس ہنزہ کے سیکورٹی گارڈاپنے قابل بیٹا جس نے سکول کلاس 4 سے 5میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں کلاس 5کی کتابوں کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں تھے اپنی فریاد لیکر میڈیا افس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا ک گزشتہ کئی مہنوں سے ادارہ ہذا کی جانب سے بروقت تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف گھر میں فاقے کی نوبت آئی ہے بلکہ اپنی میرا بیٹا اچھی نمبروں سے پاس ہو کر کلاس5میں گیا ہیں مگر کتابین لینے کے لئے روپے نہیں ہے۔ دکاندار سے ادھار لینے کے لئے سٹیشنری کے دکان پہنچ گیا مگر اس نے بھی کتابیں دینے کے بجائے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر میرے گھر بار کی کفالت، بچوں کی فیس کے ساتھ کتابیں خریدنے کے لئے روپے نہیں ہے تو۔۔۔ جاو تو کہاں جاو۔۔سائل کی اس فریاد کو سنتے ہوئے میڈیا کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف نیٹکو کا چھوٹا غریب ملازمین بلکہ دیگر اداروں میں بھی ایسے ملاززم ہونگے جس کی اولاد مختلف سکولوں میں اچھی پوزیشن حاصل کر رہے ہیں مالی حالت کمزورہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کی تعلیم مکمل کرنے میں قاصرہوتے ہیں اپیل ہے کہ ایسے چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر سے ادا کریں بلکہ ملازمین کے قابل بچوں کے لئے حوصلہ افزائی کے ساتھ خصوصی سکالرشب کا بھی اہتمام کریں تاکہ خصوصاً چھوٹے ملازمین کو پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ