ہنزہ نیوز اردو

مزدور اور ورکرکلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے یوم مزدور کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزدور اور ورکرکلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں اور مزدور وں اور ورکرکلاس کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہاکہ جمہوریت اورمزدوروں کے حقوق کا ایک مضبوط رشتہ ہے ا ورورکرزکلاس کے حقوق کو جمہوری نظام میں تقویت ملتی ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں نئی ملازمیتں پیدا ہوں گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا اور مزدور طبقہ ان منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے غریب مزدور ں اور محنت کشوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کریں گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ