ہنزہ نیوز اردو

محکمہ پولیس ضلع ہنزہ اور ہونڈا اٹلس کمپنی کی جانب سے لیٹ میک ایکسیڈنٹ فری ہنزہ کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سلیم اللہ بیگ برچہ): محکمہ پولیس ضلع ہنزہ اور ہونڈا اٹلس کمپنی کی جانب سے لیٹ میک ایکسیڈنٹ فری ہنزہ کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ پولیس، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بازار ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت سرکاری اور نجی سکولوں کے طالبعلموں نے شرکت کی۔ اس ریلی کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین، جان اپنی جان کی حفاظت اور حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی دینا تھا آئے روز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات خصوصاً موٹر سائیکل سے ہونے والے حادثات جس کی وجہ سے نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر ضلع میں گزشتہ چند عرصے میں ہونے والیانتہائی قیمتی جانوں کا ضیا پر قابو پانی کی کوشش تھا۔ اس ریلی کی نمائندگی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنے بھی نئے پروجیکٹ شروع کرتے ہیں ان سب کے آغاز ہنزہ سے کرتے ہیں اس کی وجہ ہنزہ کے عوام کا اچھائی پسند ہونا، تعاون کرنا، محنتی ہونا اور ترقی پسند ہونا ہے اور ہنزہ وہ ضلع ہے جہاں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جس طرح ضلع ہنزہ تعلیم کے میدان میں باقی تمام اضلاع کے نسبت سب سے آگے ہے اسی طرح دیگر شعوبوں میں بھی سب سے آگے ہوگا اور انشائاللہ ہنزہ کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے مزید کہا کی جن علاقوں میں تعلیم کی کمی ہے ان علاقوں میں جا کر تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہنزہ کے تعلیم یافتہ نوجوان اپنا کردار ادا کریں۔ محکمہ ٹوریزم سے بات کر گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو یہاں کے کلچر اور قوانین کے بارے میں ضروری ہدایات دینے کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا ٹورسٹ آپریٹرز کو بتایا گیا ہے کی گلگت بلتستان کی کلچر اور یہاں کے قوانین کے بارے میں تمام غیر ملکی سیاحوں کو آگاہی دیں۔ مزید ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ کی شکایات کی وجہ سے چیک پوسٹ کم کئے گئے ہیں ٹورسٹ کی چیکنگ ایئرپورٹ اور انٹری پوائنٹس پرہی ہونگی ایف آئی اے کے ساتھ مل کر تمام سیاحوں کا ڈیٹا بیس تیار کر رہے ہیں اس سے آنے جانے والوں کا تعداد معلوم ہوگا۔انہوں نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے تمام سیاحوں سے ٹریفک قوانین کا خیال رکھنے اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کرنے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینے کی اپیل کی۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ