ہنزہ نیوز اردو

محکمہ خوراک ہنزہ کی جانب سے مل مالکان کو تازہ ہدایت کی روشنی میں 90 فیصد سے بڑھا کر 95 فیصد گندم پیسائی کرنے کے احکامات جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) محکمہ خوراک ہنزہ کی جانب سے مل مالکان کو تازہ ہدایت کی روشنی میں 90 فیصد سے بڑھا کر 95 فیصد گندم پیسائی کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی گندم کی حالت بہتر نہیں ہے خراب گندم کی پسائی 90 سے بڑھا کر 95 فیصد کرنے سے آٹا استعمال کرنے کے قابل نہیں رہا سنٹرل ہنزہ نے پہلے ہی محکمہ خوراک سے گزارش کرکے 90 فیصد گندم پسائی کی اجازت لی ہے جو کئی سالوں سے چلتی آرہی ہے اور گوجال میں متفقہ طور پر عوام نے 80 فیصد گندم کی پسائی کا قرارداد محکمہ خوراک کو دیا ہے اس مناسبت سے ہنزہ میں کبھی بھی آٹے کی قلت نہیں ہوئی ہے 95 فیصد گندم کی پسائی کے بعد ہنزہ بھر میں آٹا استعمال کے قابل نہیں ہوا عوام ہنزہ نے محکمہ خوراک کے اعلی احکام سے اپیل کیا ہے کہ پہلے کی طرح 80 اور 90 فیصد پر فلور ملوں کی پسائی کی اجازت دی جائے تاکہ آٹا کھانے کے قابل عوام کو مل سکے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر