ہنزہ ( اجلال حسین) محرم الحرام کے ایام کوپرُامن طریقے سے انجام دینے کے لئے دنوں مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء و اکابرین اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترم کریں تاکہ علاقہ میں امن برقرار رہ سے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ہنزہ کا رُخ کر دیا ہیں اور یہ سب امن کا ثبوت ہے ۔ ڈی آئی جی پولیس گلگت گوہر نفیس اور ڈپٹی کمشنر ہنز ہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر نگرانی محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا۔ اجلاس میں دنوں مسالک سے تعلق رکھنے والے عمایدین علماء اور ایس پی ہنزہ اصف آمین اعوان شریک ہوئے۔ اس موقع پرعمایدین اور علماء نے حکومت کو یقین دہانی کر ایا کہ محرم الحرام کے دوران امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہ محرم الحرام کے دوران مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے علاوہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے بین الاضلاع نقل حمل پر کڑی نظررکھی جائے تاکہ امن پرامن طریقے سے محرم کے ایام اپنی انجام تک پہنچ سکے۔ ڈی آئی جی رینج گوہر نفس، ڈی سی ہنزہ کپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان نے عمائدین و علما کو مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محرم کے دنوں میں ضلع ہنزہ کے داخلی و خارجی راستوں پر ہر گاڑی کا معائینہ کیا جائے گا بغیر شناختی کارڈ افراد، مشکوک افراد کے علاوہ غیر مقامی افراد کو ضلع میں مکمل پابندی ہوگی اور کسی کو بھی قانون کو اپنی ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں محرم الحرام کو امن امان کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے ڈی سی اور ایس پی نگر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے ضلعی انتظامیہ نگر کو آگا ہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ضلع پولیس کے علاوہ گلگت بلتستان سکاوٹس اور پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ