ہنزہ 18 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( اجلال حسین ) علی آباد ہنزہ میں جشن بہاران فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں کریم آباد کے اندر فوڈ اسٹالز اور آرٹزان بازار اور علی آباد میں نائٹ کلچرل شو منعقد ہوا۔ یہ فیسٹول محکمہ سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام منعقد ہوا اور اسکے انتظامات ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرکونسل اور بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر کیا۔ پروگرام میں ہزاروں عوام اور سیاحوں نے شرکت کی۔ کلچرل نائٹ شو میں مختلف زبانوں میں غزلیں، شاعری، مزاحیہ شاعری، میوزیکل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان کے نامور فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور ناظرین سے زبردست داد حاصل کی۔ ناظرین نے محکمہ سیاحت و ثقافت کا فیسٹول کا انعقاد کرنے اور آرٹس کلچر کونسل کو شاندار انتظامات اور پروگرام پیش کرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ