ہنزہ نیوز اردو

عبید اللہ بیگ کو جن حالات میں اور جس مقام پر رکھا ہے وہ یتیموں والی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار حلقہ ۶ ریحان شاہ نے کہا ہے کہ ہنزہ نے ایک نمائندہ منتخب کیا اور انہیں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور جس نے اپنے غلیث الفاظ کے ذریعے ہنزہ کی سر زمین کو بھی نا پاک کیا تھا اس نے عبید اللہ بیگ کو جن حالات میں اور جس مقام پر رکھا ہے وہ یتیموں والی ہےاور ایک این سی پی وزارت دی گئی ہے جس کے نتیجے میں آج ہنزہ کے عوام چیخ و پکار کر کے عرش تک ہلا رہی ہے وہ پی ایس ڈی پی کا منصوبہ ہے اور انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بزدار ٹو کی حکومت تھی اب عبید اللہ بیگ بھی بزدار تھری کہلانے لگے ہیں ہنزہ کے عوام اس وقت اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں بچے پڑھ نہیں پا رہے اور اس زمانے میں میں 72 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے موم بتی اور لال ٹین جلانے پر مجبور ہوئے ہیں اور اب حالات یہ ہیں کہ عوام بزدار تھری سے بیزار ہیں کیونکہ ہنزہ میں کوہ پیمائی اور سیاحت کو بہت ترجیح دیتے ہیں لیکن وہ ہماری بنیادی ضروریات میں شامل نہیں ہمیں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، بجلی، پینے کے صاف اور آبپاشی کیلئے پانی ،ناصر آباد تا خضر آباد اور چپرسن کے روڈ کو منصوبے میں شامل کرنے کی ضرورت تھی لیکن اب ہنزہ کے عوام اور سیاسی جماعتوں کا اخلاقی فرض ہے کہ متحد ہو کر 73 سالوں میں کئے جانے ولا سب سے بد ترین ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ اب سیاسی مفادات سے نکل کر ہنزہ کے اجتماعی مفادات کی تحفظ ضروری ہے۔ اس حوالے سے تین سیاسی جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی ورکرز پارٹی کا سربراہی اجلاس ہوچکا ہے اور آئندہ چند دنوں میں مشترکہ طور پر ہنزہ کے حقوق کی دفاع کرنے کیلئے کھڑے ہوں گے۔اور اس امر کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں کہ الیکشن کے ایام میں پندرہ امیدوار تھے اب جب انکی عوام کو ضرورت ہے تو ان کا وجود نظر نہیں آرہا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور حکومت نے جس طرح ہمیں دیوار سے لگایا ہے ہم جب تک ہمارے قابل عمل منصوبے اے ڈی پی کا حصہ نہیں ہوں گی اور کاغذات دستیاب جب تک نہیں ہوں گے ہم سخت ترین احتجاج کریں گے اور نوجوان بھی واٹس اپ گروپ سے نکل کر انشاء اللہ ہمارا ساتھ دیں گے آئین پاکستان جہاں تک ہمیں اجازت دیتی ہے اپنے حقوق کی تحفظ کیلئے احتجاج کا ہم اس حد تک جائیں گے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مذید کہاکہ عبید اللہ بیگ کی ہنی مون مدت پوری کرنے کی دیری تھی مگر انکی کارکردگی سے لگ رہا ہے کہ جون تک ان کو اقتدار میں رکھنا قوم کیلئے مضر ثابت ہو گا لیکن امید اب بھی ہے کہ احتجاج سے پہلے وزیر اعلی سے مل کر منصوبوں کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا حق نہ ملنے کی صورت میں اگر سیٹ چھوڑ کر ہنزہ کے عوام کیساتھ کھڑا ہوگا تو تا ابد قومی ہیرو کہلائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ