ہنزہ (بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التت تاعلی آباد کے زمینیں بنجر ہو گئے، آبپاشی کا نظام درہم برہم ہو گیانہ صرف زمینیں بنجر بلکہ التر نالے میں سیلابی ریلے انے کی وجہ سے مقامی رضا کار محمد فقیر سیلاب کے زد میں انے سے شہید ہو گئے۔ ان خیالات کا ظہار ہنزہ یوتھ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے عدم دلچسپی کی باعث زمینیں بنجر ہو نے اور محمد فقیر کی التر نالے میں سیلابی ریلے کے زد میں شہید ہونے پر مورخہ 18اگست بروزاتوار علی آباد کالچ چوک پر تعزیتی جلسے کا نعقاد کیا ہے جس میں عوام کو بھر پور انداز میں شرکت ہونے کی دعوت دینے کے ساتھ شہید کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی مہنوں سے عوام التت تا علی آباد مسلسل التر نالے میں پانی کو بحال کرنے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں مگر سرکاری سطح پر التر سربند کو ہنگامی بنیادوں پر مضبوط نہ کرنے کی وجہ سے عوام پانی کے لئے ترس گئے ہیں۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ