ہنزہ(اجلال حسین) ضلعی انتظامیہ اور ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کا ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کے دکانوں پر پلاسٹک بیگ کے خلاف کریک ڈاون، بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کا بھرپور مذاحمت شٹر ڈاون کرتے ہوئے کالچ چوک علی آباد پر احتجاج، ڈی سی ہنزہ بابرصاحب الدین، ای پی اےگلگت بلتستان اور بزنس ایسوسی یسویشن کے درمیان مذکرات 5اگست تک سٹاک پلاسٹک بیگ کا خاتمہ کرتے ہوئے کپڑے اور کاغذ کے بیگ استعمال کرنے پر اتفاق۔ گزشتہ روز ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین کے احکامات پر سٹی مجسٹریٹ ہنزہ کے ہمراہای پی اےگلگت بلتستان کے حکام خادم اور ان کے ٹیم نے ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کے دکانوں پر پلاسٹک بیگ کی استعمال کے خلاف چھاپے لگا ئے، ٹیم نے دکانوں سے پلاسٹک کے تھیلوں کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ فوراً ہی انتظامیہ اور تحفظ برائے ماحولیات کی جانب سے کاروائی کے خلاف ہنزہ بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ نے چھاپوں کے خلاف ایک گھنٹے تک شٹر ڈاون کرتے ہوئے کالج چوک علی آباد شاہراہ قراقرم پر احتجاج کر دیا۔ بعد ازاں ڈی سی ہنزہ، ای پی اے
اور بزنس ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کے بعد 5اگست تک دکانوں میں سٹاک پلاسٹک تھیلوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کاغذ اور کپڑوں کے تھیلے استعمال کرنے کے پابند ہو نگے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ اور ای پی اے کے حکام نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ضلع ہنزہ سے پلاسٹک فری ضلع بنانے کے مہم جاری تھا جبکہ اس مہم کوکامیاب بنانے کے لئے ہنزہ بز نس ایسوسی ایشن یقین دہانی بھی کر ائی گئی تھی تاہم چھ ماہ گزرنے کے باوجود چند دکانوں پر پلاسٹک کے تھیلے استعمال کئے جارہے ہیں جو کہ افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہنزہ ایک ماڈل ضلع ہے اور ایشاء میں پلاسٹک فری ضلع بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں پر رکھے گئے پرانے پلاسٹک سٹاک کا خاتمہ کرتے ہوئے5اگست کے بعد کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔ ضلعی انتظامیہ، ای پی اےاور بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست کے بعد پلاسٹک بیہگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے جس کے لئے بزنس کمیونٹی ہر ممکن تعاون کرئینگے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ