ہنزہ (بیورو رپورٹ) ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ظہور کریم اور دیگر پارٹی عہداداروں نے کہا کہ اس سے قبل ضلع ہنزہ میں مختلف ضلعی افسران تعینات ہوئے مگر ہنزہ کے مسائل حل نہ کر سکیں خصوصاً ہنزہ میں بجلی کی شدید بحران سرکاری نوکریوں میں نظر انداز کرنے کے علاوہ ضلعی سطح پر ہونے والے کام جن میں چھوٹے ملازمین سیکیل 1سے 9تک ضلع سے باہر اور افسروں کے گھروں میں کام کر رہے ہیں جو کہ نہایت ظلم اور ناانصافی ہے اسی طرح ضلع ہنزہ کے دیگر سرکاری ادارے جہاں پر خالی اسامیاں موجود ہے بھرتیاں کرنے کے لئے بالا حکام کی جانب سے بتایا بھی گیا ہے ان کو پُر کرنے کے لئے کسی افسر نے سنجیدگی سے کام نہیں کیا ہے ہم نو تعینات ڈی سی ہنزہ سے توقع رکھتے ہے کہ مقامی ہونے کی وجہ سے علاقے کے مسائل سے آگاہ ہے انشااللہ ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے اور ہم سب مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے عہدداران بھی بغیر کسی مفاد کے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قبل بھی ضلعی انتظامیہ افسران ہنزہ میں اپنی ڈیوٹیاں سرنجام دیکر گئے ہے مگر عوام کے ساتھ کی جانے والے ووعدے پورا نہ کر سکیں ہے امید ہے کہ ان مسائل کی حل میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔ ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں تعینات ہوئے ایک ہفتے مکمل ہو گیا گزشتہ ایک ہفتے میں مختلف لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان سے علاقے کی مسائل اور دیگر ضروری کاموں پر بریفنگ لے رہاہوں ہمیں احساس ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی بحران پانی اور دیگر مسائل وقتا فوقتا عوام اور سیاسی سماجی عہداداران کے ساتھ ملیکر ان مسائل کا حل نکالیں گے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ