ہنزہ (ابیورو رپورٹ) ضلع بھر میں کرونا وائریس سے احتیاطی بچاو کے لئے اقدامات کر رہے ہیں محکمہ صحت ہنزہ نے سول ہسپتال کریم آباد میں ایمرجنسی وارڈ بھی قائم کر دیا ہے اللہ خیر کریں اسیے وبائی بیماریوں سے اللہ تعالیٰ بچائے چونکہ وفاقی و صوبائی صحت پروگرام کی جانب سے احکامات کی روشنی میں احتیاطی تدابیر کے لئے عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا ظہار ڈی ایچ او محکمہ صحت ہنزہ ڈاکٹر ہدایت علی نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ہنزہ کی جانب سے سفارشات پر محکمہ داخلہ نے آئندہ ماہ چار دنوں کے لئے خصوصی طور پر کھولی جانے والی خنجراب بارڈ ر کا فیصلہ واپس کر لیا ہے جو کہ خوش آئند ہے چونکہ ہنزہ پاک چین سرحد کا پہلا ضلع ہے اس لئے محکمہ صحت ہنزہ پر زیادہ سے زیادہ زمہ داری ہوتی ہے کہ اس حوالے سے محتاط رہے اور عوام کو اس خطرناک وائریس کے حوالے سے شعور ددیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہذا نے نیشنل ہیلتھ پروگرام اور صوبائی صحت کو آگاہ کر دیا ہے کہ خد ا نخواستہ کرونا وائریس پر کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں پاک چین بارڈر جو کہ معاہدے کے تحت ہر سال یکم اپریل سے کھولتے ہے سرحد کو بند کرنے کے لئے مزید دنوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کے علاوہ جنجراب بارڈر پر سیکرینگ سسٹم اور دیگر آلات فراہم سے بھی متعلق اقدامات اٹھائیں جائیگے۔جبکہ مرکزی ہنزہ میں سول ہسپتال کریم آباد میں خصوصی طور پر وارڈ بنا اکر محکمہ صحت کی جانب سے عملے کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ