ہنزہ نیوز اردو

شمشال گاؤں میں قربان آباد ینسر، سلطان آباد یلغ اور پامیر کے درمیان رابطہ پُل پانی کی بہاؤ کے سبب خونی موجوں کی نزر ہوگئی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (این این آئی) ہنزہ (این این آئی) شمشال گاؤں میں قربان آباد ینسر، سلطان آباد یلغ اور پامیر کے درمیان رابطہ پُل پانی کی بہاؤ کے سبب خونی موجوں کی نزر ہوگئی۔ جس کے باعث پامیر گئے ہوئے سینکڑوں سیاح کے علاوہ دو گاؤں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہی ہے۔ نیٹکو کی روزانہ سروس کرنی والی گاڑی بھی پھنس کر رہ گئی ہے یہ واقع شمس نامی زیارت کے مقا م پر پیش آئی۔ عوام شمشال نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دو گاؤں کے مکینوں کو راشن پہنچانے کے لئے فوراً ہیلی سروس کا آغاز شمشال کے لئے کیا جائے اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو بخیرت منزل تک رسائی کے لئے بھی اقدامات کو یقینی بنا دیں ۔عوامی نمائندے میر سلیم خان نے ایک روز قبل شمشال کا دورہ کیا تھا اور وہ واپس آئے تھے دورے کے موقع پر شمشال رابطہ سڑک کی کشادگی کے لئے ۴۰ کروڑ کی رقم وفاق سے منظور کرانے کی نوید عوام کو سنایا تھا۔ اور جب وہ وپس کریم آباد آئے اسی رات پل خونی موجوں کی نذر ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ