ہنزہ نیوز اردو

سیکیل ۱تا 9خالی پوسٹوں پر بھرتیوں اور متعلقہ اضلاع میں تبادلے عوام کے مطالبات کی ترجیحات میں شامل ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین، خصوصی انٹریو) عوام کے تعاون سے علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرئینگے،خصوصاً ہنزہ میں بجلی کی بحران کے ساتھ سیکیل ۱تا 9خالی پوسٹوں پر بھرتیوں اور متعلقہ اضلاع میں تبادلے عوام کے مطالبات کی ترجیحات میں شامل ہیں ان ٰخیالات کا اظہار نوتعینات ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے میڈیا کے ساتھ خصوصا گفتگو میں کہا۔ ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ہنزہ ایک پر ُامن ضلع ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سالانہ لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رُوخ ہو تا ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی صورت میں عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوتاہیں جس کے لئے ضلعی انتظامیہ، عوام سیاسی و سماجی حلقوں کے اداروں کے علاوہ میڈیاکا تعاون ضروری ہیں۔ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہنزہ میں بجلی کا شدید بحران ہے تاہم انشااللہ بہت جلد بجلی کی بحران پر قابو پا لینگے جس کے لئے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی منصوبوں کی تکمیل اخری مراحل میں ہے اس کے علاوہ انتظامیہ کے پاس موجود تھرمل جنریٹر وں سے عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ چونکہ نہ صرف گلگت بلتستان، پاکستان بلکہ دنیا میں ایک سیاحتی مقام سے جانا جاتا ہیں اسلئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پھسو بٹورہ میں دو میگاواٹ اور عطاآباد جھیل سے چار میگاواٹ بجلی منصوبوں کی منظوری دے چکے ہیں انشااللہ آئندہ ایک سے دو سالوں کے اندر ان منصوبو ں کو مکمل کر لیا جائیگا۔ ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ میری تعیناتی ضلع ہنزہ میں ہوئے ایک سے دو ہفتے گزر گئے ہیں علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے علاوہ ایل ایس اوز اور دیگر ادارے جنہوں نے علاقے کی اہم مسائل روزانہ کے بنیاد پر آگاہ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس مسائل کی حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کر اچکے ہیں انشااللہ ہم ساتھ ملکر علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں پنا کردار ادا کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے آگاہ کی جانے والی اہم سائل جس میں خصوصا ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں کی سیکیل 1تا 9کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے علاوہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی متعلقہ اضلاع میں تبادلے کا مطالبہ ہیں بالاحکام کی تعاون اور قانونی تقاضوں کے بنیادوں پر اس مسلے کو سنجیدگی کے بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرئینگے جس کے لئے سابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی ہر ممکن کوشش کر چکے ہیں انشااللہ اس مسلے کو حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرئینگے۔ میڈیا کے ایک سوال پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ششپر گلیشیر ایک قدرتی آفت ہے اللہ خیر کریں گا۔ تاہم ماہرین کے مطابق ششپر گلیشیر کے باعث بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ممکنہ خطرات میں کمی ہو چکی ہیں تاہم ششپر گلیشیر کی پھیلاو کا عمل جاری ہے جس کی وجہ پینے کے پانی اور آبپاشی کا پانی متاثر ہونے کا خدشہ ہیں جس کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی خصوصی احکامات کے روشنی میں پینے کا پانی پر متبادل حلع تلاش کر دیا ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہیں آئندہ ایک ڈیڈھ ماہ کے اندر پینے کا پانی بحال کر دیا جائے گا جبکہ آبپاشی کے لئے بھی روازنہ کے بنیاد پر مقامی عوام کی مدد سے بحال کرنے کی کوشش میں ہیں جس کے لئے ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر